لاکھ آۓ جہاں میں نبی ہیں مگر شاہ کونین سا کوئی آیا نہیں

  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ہر نبی اپنے وقت میں اللہ کی طرف سے ہدایت کا چراغ تھے،

مگر وہ چراغ جس سے سارے زمانے روشن ہو گئے 

وہ صرف اور صرف شاہِ کونین ﷺ کا نور تھا۔

یہ نعت اُسی بے مثل ہستی کی عظمت میں لکھی گئی ہے،

جن کی مانند نہ کوئی آیا، نہ آ سکتا ہے۔


  لاکھ آۓ جہاں میں نبی ہیں مگر

شاہ کونین سا کوئی آیا نہیں  

مرتبہ جو ملا میرے سرکار کو

ایسا رتبہ کسی نے بھی پایا نہیں


میں نے مانا کہ یوسف بہت ہیں حسین

میرے سرکار جیسے وہ ہر گز نہیں

توڑ ڈالا خدا نے بنا کے قلم

دوسرا پھر محمد (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) بنایا نہیں


آپ جیسا سخی کوئی دیکھا نہیں

کافروں میں بھی مشہور صادق امین

ہر کسی پہ ہے لطف و کرم آپکا

خالی منگتوں کو در سے لوٹایا نہیں


دیکھ شمع جلا کر ادراک کی

کوئی نسبت نہیں نور سے خاک کی

ہر بشر کے بدن کا ہے سایہ مگر

نور کے جسم کا کوئی سایہ نہیں 


خلق ایسا کہ پتھر بھی کلمہ پڑھیں 

اس طرح سے اکھاڑیں کفر کی جڑیں

دشمنوں کو بھی دی ہیں دعائیں مگر

آپ نے دل کسی کا دکھایا نہیں


حضور ﷺ کی شان کو الفاظ میں سمیٹنا ممکن نہیں،

مگر ایک عاشق کا دل گواہی دیتا ہے کہ

شاہِ کونین ﷺ کی عظمت ہر نبی کی شان کا تاج ہے۔

یا رب! ہمیں اُن کے در کی پہچان،

اُن کے نقشِ قدم پر چلنے کا سلیقہ اور

عشق میں سچائی عطا فرما۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا

سوۓ طیبہ جانے والو مجھے چھوڑ کر نہ جانا