سوۓ طیبہ جانے والو مجھے چھوڑ کر نہ جانا

 "مدینے کی گلیاں، آقا ﷺ کا در، وہ روشن فضائیں جہاں دل کو سکون ملتا ہے — کیا آپ کبھی دل سے مدینہ جانے کی تمنا رکھتے ہیں؟ آئیے آج کی نعت میں انہی جذبات کو محسوس کرتے ہیں۔ عشقِ رسول ﷺ سے لبریز نعت پیشِ خدمت ہے، جو دلوں کو جھنجھوڑ دے گی۔


سوۓ طیبہ جانے والو مجھے چھوڑ کر نہ جانا 

میری آنکھوں کو دکھا دو شہِ دیں کا آستانہ


ہیں وہ جالیاں سنہری میری حسرتوں کا محور

وہ سنبھال مجھ کو لیں گے وہ ہیں خاص میرے رہبر

مجھے پہنچ کر مدینے نہیں لوٹ کر ہے آنا


میں تڑپ رہا ہوں تنہا میری بے بسی تو دیکھو

میں اسیر رنج و غم ہوں میری بے کلی تو دیکھو

ذرا روضہ نبی کا مجھے راستہ دکھانا


در مصطفیٰ پہ میری جب حاضری لگے گی

مجھے پھر کرم سے انکے نئی زندگی ملے گی

میرے لب پہ رات دن ہے شہہ بطحہ کا ترانہ


کوئی کل کا ایک پل کا نہیں کچھ بھی ہے بھروسہ

مجھے ہم سفر بنا لو کہیں رہ نہ جاؤں تنہا

در مصطفیٰ ہے عشرت میرا آخری ٹھکانہ


اگر آپ کے دل میں بھی دیدارِ مصطفیٰ ﷺ کی تڑپ ہے، تو اس نعت کو اپنے دل سے پڑھیں، اور دوسروں تک پہنچائیں۔ یاد رکھیں! مدینہ صرف مقام نہیں، وہ تو عاشقوں کا خواب ہے — اور ہم سب کی منزل بھی



Comments

Popular posts from this blog

لاکھ آۓ جہاں میں نبی ہیں مگر شاہ کونین سا کوئی آیا نہیں

جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا