اب تو بس ایک ہی دھن ہے کے مدینہ دیکھوں(نعت شریف)

 جب زندگی کی شام ہو، اور روح حضور ﷺ کے در کی طرف دیکھنے لگے — تب دل یہی صدا دیتا ہے: دنیا کی رونقیں کچھ نہیں، بس مدینہ چاہیے

آج کی نعت ایک عاشقِ رسول ﷺ کی آخری تمنا کا ترجمان ہے، جو ہر دل کو رُلا دے گی۔


"آخری وقت میں کیا رونقِ دنیا دیکھوں

اب تو بس ایک ہی دُھن ہے کہ مدینہ دیکھوں 


اس نے بھی مدینہ دیکھ لیا اُس نے بھی مدینہ دیکھ لیا

سرکار! کبھی تو میں بھی کہوں، "میں نے بھی مدینہ دیکھ لیا"


اب تو بس ایک ہی دُھن ہے کہ مدینہ دیکھوں


مینوں مجبوریان تے دوریاں نے ماریا

ساڈھ لو مدینے آقا ﷺ، کرو مہربانیاں


تُسّاں تے ہے ڈیرہ، میں توں بڑی دور لا لیا

ساڈھ لو مدینے آقا ﷺ، کرو مہربانیاں

اب تو بس ایک ہی دھن ہے کہ مدینہ دیکھوں   


پھر کرم ہو گیا، میں مدینے چلا

جھومتا جھومتا، میں مدینے چلا


ساقیا! مہ پلا، میں مدینے چلا

مست و بےخود بنا، میں مدینے چلا


میرے آقا کا در ہوگا پیشِ نظر

چاہیے اور کیا؟ میں مدینے چلا


اب تو بس ایک ہی دُھن ہے کہ مدینہ دیکھوں


اک روز ہوگا جانا سرکار کی گلی میں

ہوگا وہیں ٹھکانہ، سرکار کی گلی میں


اب تو بس ایک ہی دُھن ہے کہ مدینہ دیکھوں


میں کہاں ہوں یہ سمجھ لوں تو اٹھاؤں نظریں

دل ذرا سنبھلے تو پھر جانب خضریٰ دیکھوں 


تیری جالیوں کے نیچے، تیری رحمتوں کے سائے

جسے دیکھنی ہو جنت، وہ مدینہ دیکھ آئے


اب تو بس ایک ہی دُھن ہے کہ مدینہ دیکھوں


میرے مولا! میری آنکھیں مجھے واپس کر دے

تاکہ اِس بار میں جی بھر کے مدینہ دیکھوں


اب تو بس ایک ہی دُھن ہے کہ مدینہ دیکھوں


کاش اک بار یونہی عمر بسر ہو میری

صبح مکے میں ہو اور شام کو طیبہ دیکھوں


بُلالو پھر مجھے اے شاہِ بحر و بر مدینے میں

میں پھر روتا ہوا آؤں تیرے در پر مدینے میں


مدینے جانے والو، جاؤ جاؤ فی امانِ اللّٰه

کبھی تو اپنا بھی لگ جائے گا بستر مدینے میں


"ہر عاشقِ رسول ﷺ کی آخری خواہش یہی ہے کہ زندگی کے اختتام پر مدینے کی گلی نصیب ہو۔ اگر آپ بھی اس تڑپ کو محسوس کرتے ہیں، تو اس نعت کو دوسروں تک ضرور پہنچائیں۔ یہ صرف لفظ نہیں، ایک التجا ہے — درِ مصطفیٰ ﷺ کی۔"


#آخری_وقت #یاد_مدینہ #عشق_مصطفیٰ #نعت_رسول_مقبول  

#مدینہ_دی_گلی #مدحت_محمد ﷺ #نعت_شریف #روحانی_محبت  

#مدینہ_کا_سفر #لبیک_یا_رسول_اللہ

Comments

Popular posts from this blog

لاکھ آۓ جہاں میں نبی ہیں مگر شاہ کونین سا کوئی آیا نہیں

جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا

سوۓ طیبہ جانے والو مجھے چھوڑ کر نہ جانا