انکا منگتا ہوں جو منگتا نہیں ہونے دیتے
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
نعت رسول مقبول ﷺ ہماری روح کی غذا ہے
کچھ اشعار صرف لفظ نہیں ہوتے بلکہ دل کی گہرائیوں سے نکلے وہ احساس ہوتے ہیں
جو صرف محبوب ﷺ کے ذکر پر ہی ظاہر ہوتے ہیں۔
آج کی نعت اُن پاک ہستیوں کی بارگاہ میں پیش ہے
جن کے در پر صرف جانے کی اجازت بھی نصیب والوں کو ملتی ہے..
انکا منگتا ہوں جو منگتا نہیں ہونے دیتے
یہ حوالے مجھے رسوا نہیں ہونے دیتے
میرے ہر عیب کی کرتے ہیں وہ پردہ پوشی
میرے جرموں کو تماشا نہیں ہونے دیتے
اپنے منگتوں کی وہ فہرست میں رکھتے ہیں مجھے
مجھ کو محتاج کسی کا نہیں ہونے دیتے
بات کرتا ہوں تو سانسوں سے مہک آتی ہے
میرے لہجے کو وہ میلا نہیں ہونے دیتے
انکا منگتا ہوں جو منگتا نہیں ہونے دیتے
یہ حوالے مجھے رسوا نہیں ہونے دیتے
یہ اشعار صرف ایک عاجزانہ حاضری ہیں اُس دَر پر،
جہاں لفظوں سے پہلے دل بولتا ہے،
اور مانگنے سے پہلے عطا ہو جاتی ہے۔
،اللہ ہمیں حضور ﷺ کے دربار کا سچا ادب
اور اُن کی بارگاہ میں مقبول فقیری عطا فرمائے۔
اللّٰھم صل علیٰ محمد و علیٰ آل محمد
Comments
Post a Comment